اپنی اہم چیزیں جیسے ہم حفاظت کی خاطر والٹ میں رکھتے ہیں اسی طرح کمپیوٹر میں اور خاص کر فلیش ڈرائیو میں اپنی فائلز محفوظ رکھنے کے لیے پورٹ ایبل پروگرام ’’والٹ‘‘ استعمال کریں۔ یو ایس بی فلیش ڈرائیو اگر کسی کو دیں اور اس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا موجود ہو تو وہ بڑے آرام سے اسے نہ صرف دیکھ سکتا ہے بلکہ کاپی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی فائلیں والٹ میں محفوظ ہوں گی تو ان تک کوئی نہیں پہنچ سکتا. اس سافٹ ویئر کا نام گرینائٹ (Granite) ہے۔ یہ ایک پورٹ ایبل پروگرام ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کی زِپ فائلز ایکسٹریکٹ کر کے فلیش ڈرائیو میں کاپی کر دیں۔ پہلی دفعہ جب آپ Granite portable launcer.exe کو چلائیں گے تو یہ آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ منتخب کرنے کا کہے گا۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ یو ایس بی میں ایک والٹ نامی فولڈر موجود ہے۔ لانچر چلانے کے بعد درست یوزر نیم اور پاس ورڈ دینے سے والٹ نامی یہ فولڈر کھل سکے گا۔ جبکہ غلط یوزر نیم اور پاس ورڈ سے یہ کبھی نہیں کھلے گا۔ یہ لانچر چلاتے ہی ٹاسک بار پر اس کا آئی کن آجائے گا۔ اسے بند کرتے ہی والٹ نامی فولڈر یا تو لاک ہو جائے گا اور اگر آپ کے سامنے کھلا ہے تو اس میں موجود سارا ڈیٹا غائب ہو جائے گا۔ والٹ نامی اس فولڈر میں موجود تمام فائلز انکرپٹ کر دی جاتی ہیں۔ یعنی فائلوں کی مکمل حفاظت کی گارنٹی۔
Don't walk as you are king, walk as you don't care who the king is....!!